مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے 25 باصلاحیت فنکاروں نے ‘راجین کا دل کو چھو لینے والا ترانہ پیش کیا جس میں غزہ میں جاری مظالم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ترانے ‘راجین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی تاریخی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ان کی قربانیوں کو بیان کیا گیا ہے۔
موسیقی کے ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ میں جائے گی اور ترانے کا مقصد غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
سوشل میڈیا پر عرب فنکاروں کی اس انوکھی کاوش کو پذیرائی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور دیگر فنکاروں سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔