بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح عرفی جاوید نامناسب کپڑے پہن کر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو ریسٹورنٹ سے زبردستی عرفی کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے پوچھا کہ اتنے چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
184