اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو خیبرپختونخوا میں کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو کسی کیس میں گرفتار کرنے کا اختیار کس نے دیا؟
عدالت نے اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا پولیس کو اسد قیصر سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس اپنا عمل مکمل کرے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت نہ لگے۔