ورلڈ کپ ،ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف فاتح قرار

اس سے قبل پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 160 رنز بنائے، نیوزی لینڈ نے 21 اوورز میں ایک وکٹ پر 133 رنز بنائے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رنز سے آگے تھا۔

واضح رہے کہ آج کا اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ایک وکٹ کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے کریز کو سنبھالا اور فخر زمان نے کیویز بلے باز کو اچھا موو دیا۔فخر زمان نے کیریئر کی 11ویں سنچری 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اسکور کی جو کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز:

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، اوپنر ریچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر ڈیون کونوے 35، ڈیرل مچل 29، مارک چیپ مین 39، گلین فلپس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مچل سینٹنر 26 اور ٹام لیتھم 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ میچوں میں اچھی بولنگ کی، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے، سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے دونوں کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com