انکل کیامجھے قبرستان لے جارہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے شہری اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک بچی کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اسے ہسپتال لے جا رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو غزہ کے جبالیہ کیمپ کی ہے جہاں اسرائیل 4 بار بمباری کر چکا ہے۔
ملبے کے نیچے سے نکالے جانے کے بعد لڑکی کو یقین نہیں آیا کہ وہ زندہ ہے اور وہ پوچھ رہی تھی، "انکل، کیا آپ مجھے قبرستان لے جا رہے ہیں؟” اس پر ایک شخص اسے یہ کہہ کر حوصلہ دے رہا ہے کہ نہیں تم تو چاند کی طرح ہو۔
خیال رہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 9 ہزار 770 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 4 ہزار 800 بچے بھی شامل ہیں، غزہ میں 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔
مکمل تاریکی اور انٹرنیٹ اور مواصلات کے مکمل بلیک آؤٹ میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے خونریز قتل عام اور نہ رکنے والی بمباری کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca