پاکستان میں پے پال اور سٹرائپ کی آمد ترسیلات زر میں اضافے کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہو گا، کم از کم 1200 آئی ٹی کمپنیاں، آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والے 75 ہزار سے زائد فری لانسرز فوری طور پر اس کی طرف جائیں گے، جس سے وہ چین، بھارت اور دیگر علاقائی، ذیلی علاقائی اور عالمی حریف صارفین تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ان سے مساوی طور پر چارج کر سکیں گے جو پہلے عالمی ادائیگیاں وصول کرنے سے روکے گئے تھے۔
نعمان سعید نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا کہ وہ اپنے نظام میں بڑی تبدیلی لائے اور کمرشل بینکوں کی جانب سے تیزی سے عملدرآمد کے لیے حکمت عملی بنائے۔ پے پال اکاؤنٹس کو تمام کمرشل بینکوں میں برآمد کنندگان کے خصوصی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے منسلک کیا جانا چاہیے۔ ایف بی آر اپنے افسران کی تربیت کرے۔
112