حملے میں مارے گئے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے، برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساختہ ہے جس میں آر پی جی 7، اے کے 74، ایم فور اور ایم 16 شامل ہیں۔ /A4 شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکی ساختہ اسلحہ کھلے عام فروخت ہو رہا ہے اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی بہت آسان ہے۔ افغانستان میں امریکی ساختہ ہتھیار وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کے استعمال اور افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بعد دہشت گرد غیر ملکی ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔ افغان حکومت کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 4 نومبر کو میانوالی میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
101