غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح بارڈر سے اب تک 90 سے زائد فلسطینی زخمیوں کو مصر منتقل کیا جا چکا ہے جب کہ مصری حکام کا کہنا ہے کہ غزہ سے 13 زخمی افراد رفح کراسنگ سے مصر پہنچے ہیں، اسرائیلی حملے کے بعد غزہ سے 13 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کے 33 ہسپتالوں میں سے 16 اسرائیلی بمباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جبکہ باقی ہسپتال بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث انکیوبیٹروں اور دیگر طبی آلات کو چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، صہیونی فضائیہ غزہ میں پانی کے کنوؤں اور بیکریوں کو بھی چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ کے لوگوں کی زندگی مزید دگرگوں ہو جائے اور وہ علاقہ خالی کر دیں۔