419
ذرائع کے مطابق پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی، کچھ دستاویزات درکار تھیں جس کے لیے چھاپہ مارا گیا۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری پیغام میں چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ کل کی ناکام کارروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس پی ٹی آئی والوں کو ہراساں کرنے کی بجائے جرائم کے خاتمے پر توجہ دے۔