بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا منداناکی بولڈ ویڈیو وائرل،اصلی یا نقلی؟

5 اور 6 نومبر کو رشمیکا منڈنا کے نام سے ایک مختصر ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں لوگوں نے اداکارہ کو ان کے بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں ایک خاتون کو لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور مذکورہ خاتون نے انتہائی تنگ اور مختصر لباس پہن رکھا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ اداکارہ رشمیکا مندانہ سے ملتا جلتا نظر آرہا ہے اور ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم جلد ہی صحافیوں اور حقائق کی جانچ کرنے والوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا  کی نہیں بلکہ کسی اور کی ویڈیو ہے، جسے اس طرح ایڈٹ کیا گیا ہے کہ ویڈیو کو حقیقی مانا جائے۔

صحافی ابھیشیک نے وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں بلکہ زارا پٹیل نامی ہندوستانی نژاد خاتون کی ہے جسے ڈیپ فیک کے طور پر ایڈٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور ان کے اس ٹویٹ کو بالی ووڈ کے ‘بگ بی امیتابھ بچن نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں رشمیکا  مندانا نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ وائرل ویڈیو ان کی نہیں ہے بلکہ اسے ایڈٹ کرکے ان کی ویڈیو کے طور پر شیئر کیا گیا تھا۔

ان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ا ن کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

رشمیکا مندانا کا کہنا تھا کہ اگر یہی ویڈیو اس وقت بنائی جاتی جب وہ اسکول اور کالج کی طالبہ تھیں تو یقیناً ان کے لیے ایسی جعلی ویڈیوز کا دباؤ برداشت کرنا ناممکن تھا، لیکن اب وہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز کا دباؤ برداشت کر سکتی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ایسے لوگ جعلی ویڈیوز بنا کر کسی لڑکی یا خاتون کو پریشان نہ کر سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا