ہسپتالوں پر بمباری،فلسطین کاصحت کا نظام تباہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ گھنٹوں میں بیک وقت متعدد ہسپتالوں پر حملے کیے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ سٹی میڈیکل کمپلیکس کے صحن کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں جانی نقصان ہوا تاہم نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اسرائیلی فوج نے ترجمان کے اس بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا

 

ادھرفلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے غزہ میں گرفتار ہونے والوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک 70 سالہ خاتون اور ایک 13 سالہ لڑکا دکھایا گیا ہے۔
ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ جب عملی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتی ہے تو ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، ایسے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف کارروائی نہ کرنا قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مغربی کنارے جیسے بدترین جرائم کے مرتکب لوگوں کو ہمارے ملک اور یورپی یونین میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com