عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق ایوان بیلارے نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔
اسپین کے سماجی حقوق کی وزیر نے غزہ پر عالمی رہنماؤں کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والوں نے غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور ہلاکتوں پر کان نہیں دھرے ہیں۔
ایوان بیلارے نے مزید کہا کہ غمزدہ مائیں غزہ میں ہزاروں بچوں کی ہلاکت پر چیخ چیخ کر اپنے بچوں کے قتل کی گواہی دے رہی ہیں لیکن کئی ممالک اور رہنما ابھی تک خاموش ہیں۔
ہسپانوی وزیر نے یورپی یونین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی ادارے، کمیشن اور یونین جو غزہ کے معاملے میں بہت کچھ کر سکتی ہیں، خاموشی اختیار کر رکھی ہےسماجی حقوق کے وزیر نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ اسپین اور دیگر ممالک اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں۔