اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز میلبورن سٹارز نے اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ پاکستانی فاسٹ بولرز حارث رؤف اور اسامہ میر کے نام وقف کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر بگ بیش لیگ کی فرنچائز نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کا نام ‘پاکستان بے رکھا جائے گا جب کہ اس کی رکنیت ‘ہاؤس آف روف سے منسوب کی جارہی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میلبورن سٹارز کے شائقین پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب میلبورن سٹارز نے بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام سے ممبر شپ شروع کر دی ہے جب کہ پاکستان بے کے نام سے خصوصی ایم سی جی سیٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حارث رؤف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔