میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘سٹاپ دی وار تنظیم ہفتے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالے گی تاہم اس سے قبل لندن پولیس نے جنگ عظیم کی یادگار سینوٹاف کے قریب لوگوں کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے یادگار کے قریب جانے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا جب کہ مظاہرین کو امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے قریب جانے سے بھی روکا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ لندن میں یہودی کمیونٹی کے علاقوں میں گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرانے والوں کو بھی روک دیا جائے گا۔
88