اعظم خان جنہوں نے 21 جنوری 2023 کو خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا، گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ نگر ان وزیراعلیٰ کے پی کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ کو تحلیل کردیا گیا ہے کیونکہ کابینہ وزیراعلیٰ سے منسلک ہے۔
کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ جب تک خیبرپختونخوا کے نئے نگرا ن وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے ہیں اور صوبے کے تمام انتظامات گورنر ہی چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نئے نگرا ن وزیراعلیٰ کے لیے قائد ایوان اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کو ایک ہفتے میں ایک نام پر فیصلہ کرنا ہوگا جس کے بعد 6 رکنی کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔