گریمی ایوارڈز موسیقی کے شعبے کا سب سے باوقار ایوارڈ ہے، جو ہر سال کے آغاز میں منعقد ہوتا ہے، سال 2024 ‘گریمی کی 66ویں سالانہ تقریب ہوگی، جس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 4 فروری 2024 کو کیا جائے گا۔ .
ایوارڈز کے لیے اس بار 94 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سے ایک پاکستانی گلوکار کو ‘بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس اور ‘بہترین متبادل جاز البم کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔
عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ‘گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ‘محبت ‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا۔
دوسری بار انہیں سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا لیکن وہ دوسرا ایوارڈ حاصل نہ کر سکیں
اب وہ مسلسل تیسرے سال دوبارہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہیں لیکن اس بار وہ حیرت انگیز طور پر دو کیٹیگریز، بہترین متبادل جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ .
بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئیر اور شہزاد اسماعیلی کے ساتھ ‘شیڈو فورسز کے نام سے ایک البم تیار کیا
عروج آفتاب کے علاوہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 66ویں گریمی ایوارڈز میں 7 نامزدگیوں کے ساتھ گریمی ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ نامزد ہونے والی گلوکارہ بن گئی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کو ‘گریمی کی تین بڑی کیٹیگریز ریکارڈ آف دی ایئر، البم آف دی ایئر اور گانا آف دی ایئر میں نامزد کیا گیا ہے۔
‘گریمی ایوارڈز فاتحین کو اگلے سال فروری کے شروع میں دیا جائے گا۔