نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی وفات کے بعد آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کے لیے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو خط لکھاتھا۔ .
یہ بھی پڑھیں
وزیر اعلیٰ کا انتقال،کے پی کابینہ تحلیل،تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے
اتوار کی صبح ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورتی عمل شروع ہوا اور پہلی ملاقات میں ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
جس کے بعد سمری گورنر ہاؤس بھجوائی گئی، سمری موصول ہوتے ہی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اس پر دستخط کیے اور اس طرح یہ آئینی معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
جسٹس ریٹائر ارشد حسین شاہ کے پی کے نئے نگران وزیر اعلیٰ ہونگے
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، انہوں نے ایبٹ آباد بار میں وکالت شروع کی۔ انہیں اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہے۔