مذاکرات میں ایس آئی ایف سی کے تحت متوقع براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری پر ٹیکس میں رعایت سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی قیادت نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریںگی جب کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی سربراہی مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کریں گے۔
اس سے قبل تکنیکی سطح پر ہونے والی بات چیت میں ایف بی آر نے ٹیکس ریونیو پر آئی ایم ایف مشن کو مطمئن کیا تھا، اسی طرح آئی ایم ایف پاور سیکٹر پر بھی مطمئن ہے۔
پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام کے بعد پالیسی بیان جاری کیا جائے گا اور وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اقتصادی جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے جس کے بعد دسمبر میں آئی ایم ایف بورڈ سے اس کی منظوری متوقع ہے توقع ہے کہ ایم ایف اگلی قسط جاری کرے گی۔
85