برطانوی وزیراعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ نے بھی سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کی بطور ہوم سیکرٹری تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ نے ڈیوڈ کیمرون کی بطور سیکرٹری آف سٹیٹ تقرری کا بھی ذکر کیا ہے۔واضح رہے کہ سویلا برورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی کے حوالے سے تنقید کا سامنا تھا اور وزیر اعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا برورمین کو مستعفی ہونے کے لیے بھی دباؤ تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا بریورمین سے مستعفی ہونے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
اس حوالے سے سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ بطور وزیر داخلہ اپنے ملک کی خدمت کرنا بہت اچھا لگا، میں مناسب وقت پر اپنی برطرفی کے بارے میں بات کروں گی۔