20 اسلامی ممالک کے سفیروں کا اسرائیل کو مجرم قرار دینے کامطالبہ

سفیروں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اسرائیلی جبر سے نجات دلائی جائے اور انہیں بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہر صورت غزہ میں الشفا اسپتال کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، وہ اس معاملے پر اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

غزہ کے الشفاء ہسپتال کو بچانا چاہیے،امریکی صدر

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لاشوں کے ڈھیر سے الشفاء اسپتال قبرستان بنتا جارہا ہے، اسپتال میں 600 افراد موجود ہیں۔

ترجمان ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے گلنے سڑنے والی لاشوں کو اسپتال سے اٹھا کر دفنانے کی اجازت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے لاشیں خراب ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک سینئر مشیر نے کہا کہ اسرائیل بچوں کو نکالنے کے لیے "عملی حل” پیش کر رہا ہے اور حماس نے ان تجاویز کو قبول نہ کرنے کا الزام لگایا۔

چین نے الشفا ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی بربریت سے ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے کارکنوں کی یاد میں اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی شرکت کی۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر صہیونی بمباری میں مختلف اسکولوں کے 3 ہزار 117 طلباء شہید ہوچکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔