پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 11 ہزار غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، اب تک پولیس اور دیگر ادارے 33 ہزار 235 تارکین وطن کی دستاویزات چیک کر چکے ہیں۔
غیر قانونی تارکین کا انخلاء تیز کرنے کے حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام افسران کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 80 ہزار کے قریب تارکین وطن تھے، ان میں سے 45 ہزار کے پاس پی آر او کارڈز اور دیگر رہائشی دستاویزات ہیں۔ ایسے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کی جائے جن کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں