برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کا دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہم ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانوی اور پاکستانی پولو ٹیموں کے مقابلے بھی دیکھیں گے۔
ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔ گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے، مشترکہ بحری تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی دورے ہوئے۔
واضح رہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز نے 6 ماہ قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔