واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق 24 گھنٹوں میں تقریباً 50 مغویوں کو رہا کیے جانے کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور قطر نے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی تردید کی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ پر اسرائیلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔