اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں القسام مسجد، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور الامین محمد مسجد کو شہید کردیا جب کہ جبالیہ کیمپ کے رہائشی بلاکس کو بھی گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کمال عدوان ہسپتال پر بھی بم گرا کر نومولود آئی سی یو کو تباہ کر دیا اور ایک شیر خوار بچے کو ہلاک کر دیا۔اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے، اسلحہ قبضے میں لینے اور حماس کے اہلکاروں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔31 نومولود بچوں کو الشفا اسپتال سے نکال کر جنوبی غزہ کے ایمریٹس فیلڈ اسپتال لے جایا گیا تاہم اسپتال میں اب بھی 250 سے زائد مریض اور 25 ہیلتھ ورکرز پھنسے ہوئے ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ دو روز میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔دوسری جانب 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 380 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی علاقوں میں شیلنگ اور راکٹ حملے کیے ہیں۔ حالیہ حملوں میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ کے میڈیا آفس پر اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہداء میں 5500 بچے اور 3500 خواتین شامل ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے محصور علاقے میں مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مزید 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مزید دو فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔
137