107
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم مری میں قانونی ٹیم سے اپنے کیسز پر مشاورت کریں گے۔ نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے 21 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
میاں نواز شریف کے ساتھ ن لیگ کے سینئر رہنما بھی پیشی کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔