آئیووا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ 13 دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کے مخالف ہیں کیونکہ اس سے امریکی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نقصان پہنچنے اور بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے۔حالیہ دنوں میں بائیڈن انتظامیہ نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے تجارتی تسلط سے چھٹکارا پانے کے لیے ویتنام اور انڈونیشیا سمیت 13 ممالک کے ساتھ ‘انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک (IPEF) معاہدے میں پیش رفت کی ہے، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں اسی طرح کے ‘ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) منصوبے کو اقتدار میں مسترد کر دیا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی پی ای ایف کو ٹی ٹی پی ٹو کہا اور کہا کہ اگلی انتظامیہ میں ہم بائیڈن کا یہ معاہدہ ایک دن میں ختم کر دیں گے، یہ معاہدہ پچھلے معاہدے سے بھی بدتر ہے۔
86