گلوکارہ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس سے بچنے کیلئے معاملات طے کرلئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کو 14.5 ملین یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے الزام میں اسپین میں عدالتی کارروائی کا سامنا تھا۔ گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 تک سپین میں اپنی آمدنی پر انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔

گلوکارہ نے مقدمہ عدالت سے باہر طے کیا، شکیرا نے استغاثہ کے ساتھ معاہدے کے تحت الزامات کا اعتراف کرنے اور 7.3 ملین یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

کیس کی پہلی سماعت کے دوران جج نے کہا کہ گلوکارہ 3 سال قید کی سزا سے بچنے کے لیے 7.3 ملین یورو جرمانے کے ساتھ ساتھ مزید 4.38 ملین یورو بھی ادا کریں گی۔

شکیرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ قانونی وجوہات کی بناء پر نہیں بلکہ ذاتی اور جذباتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں