العربیہ نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے برکس ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع اور ٹھوس عمل کا مطالبہ کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک امن ناگزیر ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
سعودی ولی عہد نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں ہسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس میں بچے، خواتین اور معصوم شہری مارے جا رہے ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور کانفرنس میں ہم سب کو اپنی پوری طاقت سے اسرائیلی حملوں کو مسترد کرنا چاہیے۔ غزہ میں انسانی المیے کو روکنے کے لیے اجتماعی جدوجہد کرنی چاہیے
یاد رہے کہ برکس ورچوئل سمٹ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، مصر، روس، برازیل، بھارت، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، ایتھوپیا اور ایران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ شریک ہیں۔
167