178
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی چیئرمین سے جیل میں ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا ویزوں کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی معاونت اور تربیت کی جائے گی، تربیتی اسکولوں کے لیے چار ملین ڈالر دئیے جائیں گے۔