طلبہ گمشدگی کیس؛وزیراعظم آئندہ سماعت پر عدالت طلب

سماعت کے دوران عدالت نے وزراء کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل کو عدالت میں طلب کر لیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی ایک صفحے پر مشتمل 6 نکاتی رپورٹ پیش کی، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی کاپی واپس کردی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ یہ رپورٹ اس عدالت کے لیے باعث شرم ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو احساس ہونا چاہیے تھا کہ یہ بلوچ طلباء کا معاملہ ہے۔ لاپتہ بلوچ طلباء کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔
بعد ازاں سماعت ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیراعظم اور وزراء کو طلب نہ کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جب لوگ لاپتہ ہورہے ہیں تو اس ملک کے عوام کی اس سے بڑی توہین اور کیا ہوگی؟
عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت دفاع کا کون ہے؟، جس پر وزارت دفاع کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزیر دفاع آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ وزیر داخلہ کو بھی پیش ہونے کا کہا جائے، ۔

ہم اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ عمل درآمد کے لیے 7 دن کا وقت دے رہا ہوں۔عدالت نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی پر وزیراعظم کو 29 نومبر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ بھی پیش ہوں۔ اگر بلوچ طلبہ آگے نہیں آتے تو وزیراعظم کو آگے آنا چاہیے۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ عدالت کی توجہ ایک معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کیس زیر التوا ہونے کے باوجود بلوچ لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ وفاق نے 3 وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔