295
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حج اور عمرہ زائرین کے انتظامات سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
حج 2024 کے لیے پاکستان کے عازمین حج کا کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال بھی پاکستان کے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد 179,000 تھی تاہم کورونا وبا اور مہنگائی کے اثرات کے باعث حج کی درخواستوں کی تعداد کم تھی۔ حکومت پاکستان کی جاری کردہ حج پالیسی کے مطابق 2024 کے لیے حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔