خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ نگر کے قتل پر کینیڈا کی حکومت کے الزامات کے بعد ہندوستان نے 21 ستمبر کو کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس معطل کر دی تھی۔
ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھارتی اینکرز اور تجزیہ کاروں نے کینیڈا پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے گزشتہ ماہ سے کینیڈین شہریوں کے لیے تمام ویزا سروسز بحال کر دی ہیں جن میں سیاحت، خدمات، کاروباری اور طبی ویزے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینئر سفارت کاروں کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔