اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی اصل معاہدے کے مطابق شروع ہوگی۔قبل ازیں اسرائیلی اہلکار نے کہا تھا کہ 4 روزہ عارضی جنگ بندی دوپہر ایک بجے شروع ہوگی ، عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں 50 یرغمال خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں غزہ کو انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ رات جبالیہ میں بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 52 افراد کو شہید کردیا تھا جب کہ زخمی خواتین اور بچوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی میزائل داغے گئے تھے۔ دوسری جانب خان یونس کی عمارت پر بمباری سے مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔