الیکشن کمیشن نے 13 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس سے متعلق پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رکن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ضرورت ہے۔