پنجاب،سموگ کےباعث جمعہ اور ہفتہ کو سکول بند رکھنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیک پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

سموگ،پنجاب کے10 اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے ماسک لازمی 

انہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹیں مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعہ اور ہفتہ کو بازار سہ پہر 3 بجے کھلیں گے جب کہ اتوار کو بازار مکمل طور پر بند ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ریسٹورنٹ بھی جمعہ اور ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔ اتوار کو مال روڈ صبح سے شام 5 بجے تک سائیکل سواروں کے لیے کھلا رہے گا۔

سموگ،پنجاب میں محکمہ تعلیم کاہفتے کو چھٹی کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں، سموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور میں سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔