اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امت مسلمہ اور غیر مسلموں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ا پنے مسلمانوں اور غیر مسلموں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ قرآن پاک کی سورۃ البقرہ ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔
I urge everyone to read the English translation of Surah Al-Baqarah. Whether you are a believer or not, it can not be denied that what is happening has already been conveyed to Muslims. I have chills.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 22, 2023
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی سورۃ البقرہ میں مسلمانوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے سورۃ البقرہ ترجمہ کے ساتھ پڑھی ہے اور میں رو رہی ہوں۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی رہتی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بے گناہ اور بے گناہ فلسطینیوں کی آواز بننے کے لیے استعمال کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں بیداری پیدا کر رہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔