عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لانا درست فیصلہ تھا،آصف زرداری 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا۔

سابق صدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آر او الیکشن کے ذریعے 2028 تک حکومت بنا لیتے، چیئرمین پی ٹی آئی ملکی معیشت کے دشمن تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہمیں 6 وزارتوں کی پیشکش ہوئی، میں 6 وزارتیں کیوں لوں، میرے پاس اکثریت تھی، جس نے کہا 6 وزارتیں  مجھے اس کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جنرل فیض اور جنرل باجوہ کی سوچ مختلف تھی، پی ٹی آئی کی حکومت پیپلزپارٹی کو مائنس زرداری چاہتی تھی مجھے ملک سے باہر جانے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنے پر تمام جماعتیں متفق تھیښ

آصف علی زرداری نے کہا کہ  وہ شہباز شریف سے متاثر ہوئے کہ صبح 6 بجے اٹھ کر کام کرتے ہیں، شہباز شریف کو بہت سی باتیں ګکہیں لیکن عمل نہیں ہوا

سابق صدر نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم شروع ہو چکی ہے، انتخابی مہم کے لیے ہر جگہ جانا پڑتا ہے، پیپلز پارٹی کا ورکر بہت مختلف ہے، اگر میں بیرون ملک بھاگ جاتا تو کارکنوں کو کیا کہتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔