81
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی کابینہ دو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، 14 نومبر کی قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں 15 نومبر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے گی، نگران وفاقی کابینہ ملک کی معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی
غزہ کی صورتحال پر بھی غور کیاجائے گا۔