انتخابات شفاف اور فوج کی نگرانی میں ہونگے،الیکشن کمیشن

اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر سماعت مکمل کر لی ہے جب کہ نادرا میں مزید حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی جاری ہے انتخابی پروگرام تک ان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پاک فوج کی خدمات لی جائیں اور عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور پولنگ سٹاف کے لیے تربیتی پلان تیار ہے اور مذکورہ الیکشن افسران کی بروقت تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور انتخابی سامان کی خریداری کے لیے بھی ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اجلاس میں انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران تک پہنچانے کے لیے مکمل میکنزم بنایا جائے تاکہ ریٹرننگ افسران تک انتخابی فہرستوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے ایک ہفتے میں مکمل تفصیلات لی جائیں اور پولیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بروقت متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔