جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس نے 13 مختلف مقامات کی تلاشی لی، اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ اور مختلف دستاویزات قبضے میں لے لیں تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔جرمنی کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بنیاد پرست اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حماس اور دیگر تنظیموں پر پابندیاں لگاتے ہوئے واضح کیا کہ جرمنی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی حمایت برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جاری بمباری میں اHamas and Palestineب تک 15 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی آج سے شروع ہو رہی ہے، جس کے تحت دونوں جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کیا جائے گا اور امداد کو غزہ میں داخل ہونے دیا جائے گا۔