جنگ بندی معاہدہ،حماس نے 24 ، اسرائیل نے 39 یرغمالیوں کو رہا کر دیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔عارضی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی ہے اور اگلے 4 دن منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہیجنگ بندی کے دوران اسرائیل اور حماس کے معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی شہریوں سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔حماس کے حامی سمجھے جانے والے فلسطینی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ القسام بریگیڈز نے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جس کے بعد ریڈ کراس نے انہیں مصر کے حوالے کر دیا۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق القسام جیل سے رہا ہونے والوں میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی اور ایک فلپائنی شہری شامل ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی حماس کے ہاتھوں 13 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغویوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقبوضہ تل ابیب کے مضافات میں واقع شنائیڈر ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ تمام مغویوں کو ابتدائی طبی معائنے میں صحت مند قرار دیا گیا تھا۔حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد قابض فوج نے 39 فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی رہا کردیا۔فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی مختلف جیلوں سے عفر جیل منتقل کیا گیا جہاں سے 24 فلسطینی خواتین اور 15 بچوں کو اسرائیلی حکام نے رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔