نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آرمی چیف، نگران کابینہ کے اراکین، نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء کو مختلف وزارتوں کی جانب سے مقررہ اہداف کے بروقت حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
74