نئی دہلی میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کیخلاف مقدمہ درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈت کیشو نامی ایک کارکن نے مچل مارش کے خلاف دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایف آئی آر کی ایک کاپی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بھیجی گئی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی لگائی جائے۔مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر کی بنیاد ان کی وہ تصویر ہے جس میں وہ ورلڈ کپ ٹرافی پر اپنی ٹانگیں رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رہنے والی ہندوستانی ٹیم کی فائنل میں غیر متوقع شکست نے ہندوستان کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا۔
وہ ابھی اس صدمے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ مچل مارش کی اس تصویر نے، جس میں انہوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کے اوپر ٹانگیں رکھیں اور فتح پر ہاتھ اٹھا کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کی۔مچل مارش کی اس وائرل تصویر نے بھارتیوں کو غصہ میں ڈال دیا ہے اور وہ آل راؤنڈر کے اس عمل کو ٹرافی کی بے عزتی کے ساتھ ساتھ ایک ارب 40 کروڑ بھارتیوں کی تذلیل بھی قرار دے رہے ہیں۔اسی بنیاد پر پنڈت کیشو نامی شخص نے مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔