101
تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم اور چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے شکایت کی ہے کہ انہیں برابری کا میدان نہیں دیا جا رہا ہے اور وہ ووٹرز اور حامیوں کے ساتھ انتخابی مہم نہیں چلا پا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں آئین کی پابند ہیں کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔
دریں اثناء الیکشن کمیشن کا خط نگران سندھ حکومت کو چیف سیکر ٹری کے ذریعے موصول ہوگیا۔