یہ پل کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ایک بہت ہی مشہور پل ہے جسے امریکی جانب ایک تیز رفتار گاڑی کے حادثے کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے محروم ہونے کے بعد گاڑی پھٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ بدھ کو صبح 11:30 بجے پیش آیا۔ ایف بی آئی یہ نہیں کہہ رہی کہ واقعہ کا تعلق دہشت گردی سے ہے اور گاڑی کے ملبے سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ او رکینیڈا کو ملانے والے پل کے قریب دھماکہ،دو افراد ہلاک
اس معاملے کو ٹریفک تحقیقات کے طور پر نیاگرا فالس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔ نیاگرا فالس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جان فاسو نے ایک بیان میں حادثے کو افسوسناک واقعہ قرار دیا۔تفتیش مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔