کوشش یہ تھی کہ پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے۔ جمعہ کو رہا کیے گئے 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ وقت اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کرنے کا ہے۔حماس نے اسرائیل سے 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کے جواب میں 10 تھائی شہریوں سمیت 24 اسرائیلیوں کو رہا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کیا جا سکے۔دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں وحشیانہ جنگ روکنے کے لیے ہمارے واضح مطالبات ہیں۔ بیلجیئم اور اسپین کے وزرائے اعظم نے غزہ میں ہونے والی تباہی پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا۔