صدرکو عہدے سے ہٹایا جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

صدر کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی، درخواست میں صدر مملکت اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس سے صدر مملکت کے عہدے کا مذاق اڑایا گیا۔ صدر کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پوری قوم سے ہوتا ہے
دائر درخواست میں کہا گیا کہ عارف علوی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدامات کیے ہیں۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت بھی اسمبلی کو غیر قانونی طور پر تحلیل کرنے کے مجرم ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین کی پاسداری کو یقینی نہیں بنایا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں