حکومت غیر جانبدار،کسی کو جلسے کرنے سے نہیں روک رہے،انوار الحق کاکڑ

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت متعدد منصوبوں میں اہم سرمایہ کاری کے لیے انتخابات سے قبل معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، آنے والے ہفتوں میں ملک میں سرمایہ کاری کی جائے گی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت کئی ممالک سرمایہ کاری کرینگے
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور کویت 7 مختلف منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، نگران حکومت الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد میں معاونت فراہم کرے گی، پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی جلسوں یا سرگرمیوں سے نہیں روکا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک پیشہ ورانہ اقدام ہے، کونسل کی کارکردگی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں بھی ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے مختلف کارڈ کا استعمال کرتی ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حالیہ سیاسی بیان بازی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے ان سب سے اچھے تعلقات ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ 9 مئی کی توڑ پھوڑ اور آتشزدگی میں کچھ لوگ جیلوں میں ہیں اور کچھ قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، ہم اس عمل کو نہیں روک سکتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔