عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سے چار جنین میں، ایک مغربی کنارے کے شمال میں واقع قصبے قبطیہ میں اور ایک فلسطینی جنوبی میں دم توڑ گیا۔
رام اللہ میں بھی اوفر حراستی مرکز کے باہر اپنے پیاروں کی رہائی کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرکاری ہسپتالوں اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کی شام جنین شہر پر فوجی بلڈوزر کے ساتھ دھاوا بول دیا
عرب میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ جنین گورنمنٹ ہسپتال اور ابن سینا ہسپتال کے ارد گرد فوج کی بھاری نفری تعینات تھی اور جنین کی فضائی حدود میں ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی جس سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت اور ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ جنوبی مغربی کنارے کے شہر دورا میں آگ لگنے سے ایک شہری شدید زخمی ہوا۔
111