پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تصویر میں فریال تالپور بھی موجود ہیں، شریک چیئرمین آصف علی زرداری گزشتہ روز دبئی گئے تھے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے اچانک دورہ دبئی کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ بلاول شاید ناراض ہوکر دبئی چلے گئے ہیں کیونکہ آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد بلاول اچانک دبئی چلے گئے تھے
جس کے بعد سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں
اب اس ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں دم تو ڑ گئی ہیں جبکہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کو منانے دبئی گئے ہیں۔
121